قائداعظمؒ جمہوریت، انصاف اور برابری کے علمبردار تھے: صدر، وزیراعظم کا پیغام

Published On 25 December,2025 01:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا قائداعظمؒ جمہوریت، انصاف اور برابری کے علمبردار تھے، یہ اقدار ہمارے قومی سفر کا مرکز ہیں، قائد کے اصول ہماری ترقی، سماجی ہم آہنگی اور اعتماد کے استحکام کیلئے آج بھی ناگزیر ہیں۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ قائداعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد، تنظیم ناصرف درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں بلکہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے بھی مشعل راہ ہیں۔