اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اندر تیندوا داخل ہو گیا

Published On 25 December,2025 01:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اندر تیندوا داخل ہو گیا جس سے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تیندوا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اندر جھاڑیوں میں دیکھا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے تمام یونٹس فوری بند کر دے گئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وائلڈ لائف اور پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیندوے کے پکڑے جانے تک تمام یونٹس بند رکھے جائیں گے۔