پاک افغان کشیدگی کا خاتمہ دونوں حکومتوں کی ذمّہ داری ہے: لیاقت بلوچ

Published On 28 December,2025 02:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ دونوں حکومتوں کی ذمّہ داری ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 26 اور 27 ویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنانے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 دسمبر منصورہ میں پنجاب سے جماعت اسلامی کے عہدیداران کا گرینڈ کنونشن ہوگا، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے اور روڈ میپ کے مطابق سودی نظام ختم کیا جائے۔