اوباڑو: (دنیا نیوز) رینجرز اور پولیس نے سندھ پنجاب بارڈر کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر مقیم 22 افغان شہری گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق سندھ پنجاب بارڈر کے علاقے میں مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا، ابتدائی تفتیش میں گرفتار افراد کے پاس پاسپورٹ اور قانونی دستاویزات نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار افغان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تمام گرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔



