نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون جلوہ گر

نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون  جلوہ گر

سپارکو ترجمان کے مطابق یہ سپر مون روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے،اس سے قبل  جاری سپر مون سلسلے کا آخری سپر مون اکتوبر 2025 سے اُفق پر رونما ہوا تھا، اِس بار کواڈرینٹڈ شہابی بارش بھی عروج پر ہو گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں سپر مون شام 5:51 بجے طلوع ہوگا، چاند کی روشنی 99.8 فیصد تک ہوگی، 3 اور 4 جنوری کو یہ دیکھا جا سکتا ہے۔

سپارکو ترجمان کا کہنا تھا کہ زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہے، چاند عام طور پر اس بار پورے چاند سے 6-7 فیصد بڑا اور 10 فیصد روشن دکھائی دے گا۔

خیال رہے اگلا سپر مون رواں سال  کے آخر میں نومبر 2026 میں دکھائی دے گا۔