اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر فیصل نیاز نے اسحاق ڈار کو ماسکو کے ساتھ حالیہ مصروفیات سے متعلق آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعلقات آگے بڑھانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا، اسحاق ڈار نے ملکی مفادات آگے بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔



