اجازت کا میڈیا سے پتہ چلا، ابھی تک اجازت نامہ ہمارے پاس نہیں آیا: راجا اظہر

Published On 10 January,2026 10:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے جلسے کا معاملہ، صدر پی ٹی آئی کراچی کا بیان بھی سامنے آگیا۔

صدر پی ٹی آئی کراچی راجا اظہر نے کہا کہ ہم نے جلسے کی اجازت مانگی ہوئی تھی، صبح سے اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ اجازت دے دی گئی ہے، اجازت نامہ ہمارے پاس اب تک نہیں آیا۔

راجا اظہر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ہمارے ساتھ رویہ اچھا ہے، ہمیں جلسے کی اجازت اس وقت دی گئی ہے، تیاریاں کیسے کریں۔

صدر پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ رات کے اس پہر انتظامات کیسے کریں، الٰہ دین کا چراغ بھی ساتھ دے دیں۔