پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ، وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی۔
مشترکہ اجلاس 21 جنوری کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بل منظوری کیلئے پیش ہوں گے۔
18 نجی 11 حکومتی بل منظوری کے لئے پیش ہوں گے، 24 بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کئے گئے جو مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پانچ نئے بل اجلاس میں پیش کئے جائیں گے جن میں جرنلسٹ پروٹیکشن بل، گھریلو تشدد بل اور مختلف جامعات کے نجی و سرکاری بل شامل ہیں۔
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں ترمیم بل سمیت دیگر اہم بل بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔