سانحہ گل پلازہ :ایک دن بعد میئر کراچی جائے حادثہ پر پہنچے، تاجر سراپا احتجاج

سانحہ گل پلازہ :ایک دن بعد میئر کراچی جائے حادثہ پر پہنچے، تاجر سراپا احتجاج

شہر قائد کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ شب 9 بج کر 45 منٹ سے 10 بج کر 15 منٹ کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ طویل امدادی کارروائی کے بعد آگ پر 60 سے 70 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے، تاہم واقعے کے کئی گھنٹے بعد میئر کراچی کی آمد پر تاجروں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ میئر کراچی سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے چکے تھے۔