گل پلازہ کے شہید فائر فائٹر کو سول ایوارڈ دیا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

گل پلازہ کے شہید فائر فائٹر کو سول ایوارڈ دیا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

مراد علی شاہ سے  ٹیلی فون رابطے کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کوسول ایوارڈکیلئے نامزد کیا جائے اور وزیراعلیٰ سندھ سے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی صورتحال دریافت کی، آتشزدگی کے دوران شہید فائرفائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہا۔

اُنہوں نے کہا کہ زخمیوں کی طبی نگہداشت اورمتاثرین کیلئے فوری اقدامات کئےجائیں، فائر سیفٹی قوانین کے نفاذ کے ساتھ تجارتی ورہائشی عمارتوں میں حفاظتی معائنوں کے نظام کو جدید خطوط پراستوارکرنے پر بھی زور دیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسے اقدامات کئےجائیں تاکہ مستقبل میں سانحات کی روک تھام ہوسکے۔