سانحہ گل پلازہ جیسے واقعات روکنے کیلئے فیصلے صرف کاغذوں تک محدود

سانحہ گل پلازہ جیسے واقعات روکنے کیلئے فیصلے صرف کاغذوں تک محدود

15 دسمبر 2025 کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر جنوبی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں طے کیا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لازمی سیفٹی آڈٹ کے بغیر این اوسی نہیں دے گی۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہر عمارت کا سروے کرے گی، ہر عمارت میں لازمی آگ بجھانے کے آلات، فائر الارم، ہنگامی اخراج کے راستوں کی جانچ پڑتال ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے پر نوٹس جاری ہوں گے، اگر ایس بی سی اے سروے بروقت کر لیتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا۔

سول ڈیفنس نامی محکمہ بھی غیرفعال ہے، سول ڈیفنس کو ایک ماہ پہلے ہی ٹاسک دیا گیا کہ فائر سیفٹی ایکسرسائز کرائی جائیں گی، سول ڈیفنس کا سرکاری شعبہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل ہی نہیں کرا سکا۔