بارش اور برف باری کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی

بارش اور برف باری کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمزور مغربی ہوائوں کا سلسلہ 30 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 3 فروری تک تک برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 31 جنوری سے 3 فروری تک گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری کا بھی امکان ہے، ایک سے 3 فروری کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے، 31 جنوری اور یکم فروری کو بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کی توقع ہے۔