خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گل پلازہ سانحے کے ذمہ دار مرتضیٰ وہاب ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔
منعم طفر کا کہنا تھا کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود گل پلازہ سانحے کی باقیات ابھی تک ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی گئیں، 87 افراد سانحے میں شہید ہوئے ہیں لیکن صرف 42 افراد کی باقیات ورثا کے حوالے کی گئی ہیں، شہر میں سانحے ہوتے جا رہے ہیں اور سارے محکمے ایسی تصویر پیش کر رہے ہیں کہ پراپر ڈریس نہیں تھی، کٹ موجود نہیں تھے۔
انہوں نے کہا پی ڈی ایم اے کہیں نظر نہیں آتا ،ایم ڈی ایم اے، سول ڈیفنس اور 1122 سارے ادارے ناکام ہو چکے ہیں، پہلے کہا گیا کہ 84 ارب روپے پیکج تیار کیا ہے، آپ کی پارٹی کا ہی کوئی دوسرا آجاتا لیکن آپ یہ کام نہیں کر رہے ہیں، پھر بتایا گیا کے ایم سی 46ارب روپے ترقیاتی کام کرے گی جبکہ 3 دن پہلے21ارب ڈیولپمنٹ فنڈ کا نام لیا گیا تھا۔
وفاقی حکومت کےفنڈز کوبھی ملالیں توایسا لگتا ہے کراچی کے پاس پیسوں کی کمی نہیں لیکن یہ پیسہ لگ کہاں رہا ہے کچھ نہیں ہورہا سب کاغذی دعوے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کریم آباد انڈرپاس کے مکمل ہونے کی تاریخوں پرتاریخیں دی جارہی ہیں جبکہ حکومت اعلانات دراعلانات کرکے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔