محسن نقوی، سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان کی سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت

محسن نقوی، سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان کی سی ایم ایچ کوئٹہ میں  زخمیوں کی عیادت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو داد دیتے ہوئے کہا آپ نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کیا اورانہیں ناکام بنایا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمی اہلکاروں کی حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ناکام بنانے پر آپ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ ہمارے شیر ہیں اور قوم آپ کے ساتھ ہے۔

زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ صحت یاب ہو کر دوبارہ اس فتنے کے خلاف لڑیں گے، ہمارے جذبے بلند اور عزم پختہ ہیں اور ہم نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنا ہے۔