صدر آزاد کشمیر کی نماز جنازہ ادا، گن کیرج کے ساتھ سپردِ خاک

صدر آزاد کشمیر کی نماز جنازہ ادا، گن کیرج کے ساتھ سپردِ خاک

یہ وہ اعزاز جو پاکستان میں صرف 5 شخصیات کو نصیب ہوا، اِس سے قبل یہ اعزاز بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، جنرل محمد ضیاالحق، عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر روتھ فاؤکو دیا گیا۔

آج بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا نام بھی ’گن کیرج‘ کا اعزاز لینے والی انہی باوقار شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گیا، مرحوم آزاد کشمیر کی پہلی شخصیت ہیں جن کی تدفین ’گن کیرج‘ کے ساتھ کی گئی۔

بیرسٹر سلطان محمود کی نماز جنازہ قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں ادا کی گئی، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر مرحوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اَشکبار نظر آئی، تدفین کے موقع پر دعائے مغفرت کی گئی اور کشمیر کاز کے لیے مرحوم کی طویل سیاسی و سفارتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

علاوہ ازیں تدفین کے بعد ان کے صاجبزادے وزیر آزاد کشمیر چودھری یاسر سلطان کو قومی پرچم عطا کیا گیا۔