قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب

قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب

بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں پارلیمانی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے پر غور کیا جائے گا جب کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور چیف وہپس شرکت کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بھی شریک ہوں گے، تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا۔