فخر پاکستان، غیر معمولی ذہین بچی ارفع کریم کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے

فخر پاکستان، غیر معمولی ذہین بچی ارفع کریم کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے

محض 9 برس کی عمر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا 2 فروری 1995ء کو فیصل آباد کے گاؤں رام دیوالی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کمر عمری میں ہی سافٹ ویئر سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عالمی شہرت حاصل کی۔

مائیکرو سافٹ کارپوریشن کی جانب سے ارفع کریم کو 2005ء میں مائیکرو سافٹ ایپلی کیشنز سرٹیفائیڈ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا، مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے ارفع کریم کو خصوصی طور پر امریکا بلا کر ان سے ملاقات بھی کی۔

ارفع کریم نے کم عمری میں ہی فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی اعزاز اپنے نام کیے، جنوری 2012ء میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ارفع کریم کے نام پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔

ارفع کریم کے قابل ستائش اور عظیم کارنامے پر پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹی ٹاور اور ان کے گاؤں کو ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا گیا۔