خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو 9 فروری تک جاری رہیں گی۔
وائس ایڈمرل فیصل امین افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی ہیں، ایکس سی گارڈز مشقوں کےدوران مکالمہ، عملی سمندری مشقیں بھی ہوں گی، پاکستان نیوی کے تحت ایکس سی گارڈز 2026کےدوران میرین سیکٹر کو درپیش مشکلات پر بات ہوگی۔
وائس ایڈمرل فیصل امین کا کہنا تھا کہ مختلف سرکاری و نجی شعبوں کےاداروں کا جے ایم آئی سی سی پر اعتماد بڑھا ہے، محفوظ سمندر مستحکم پاکستان سی گارڈز مشقوں کا موضوع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فشنگ انڈسٹری سےسالانہ اربوں ڈالر کا حصول ممکن ہے، گزشتہ ایک سال میں وزارت بحری امور نے بہتری کےلیے خاطرخواہ کام کیا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارا سمندر زہر آلود ہورہا ہے۔
انہوں کہا کہ آج سے 25 سال پہلے سمندر زیادہ صاف تھا۔ سندھ حکومت کے ساتھ سمندری آلودگی کو روکنے کے دو منصوبوں پر کام ہورہا ہے، یہ مشقیں غیر روایتی خطرات کےتناظر میں ہورہی ہیں۔
وائس ایڈمرل نے کہا کہ فشنگ بوٹس پر ویسل مانیٹرنگ سسٹم کا منصوبہ تکمیل کےقریب ہے، ضرورت ہےکہ ماہی گیر کی معلومات اور استعداد بڑھائی جائے، سی گارڈز مشقوں کےدوران ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کی مشق کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ سی گارڈز کے ذریعے میری ٹائم سیکٹر کے مختلف اداروں میں رابطےاستوار ہوئے، سی گارڈز کےکامیاب انعقاد کےلیے پر امید ہوں، سمندری آلودگی کےخاتمے کےلیے پاکستان نیوی ہر فورم پر فشنگ کے شعبے کو وسعت دینےکےلیےسفارش کرتی ہے۔