سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے: صدرِ مملکت

سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے: صدرِ مملکت

آصف علی زرداری نے سری لنکا کے یومِ آزادی کے پیغام میں سری لنکن صدر انورا کمارا دِسانایاکے، حکومت اور عوام کو ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی آزمودہ اور وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہے، سری لنکا دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں پاکستان کی مسلح افواج کا اہم کردار رہا ہے جبکہ جنوبی ایشیائی تعاون میں سری لنکا کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

ان کا کہبا تھا کہ بھارت کی جانب سے سارک اجلاسوں کی طویل معطلی افسوسناک ہے،انہوں نے پاکستان اور سری لنکا کا جنوبی ایشیائی سلامتی اور سارک کی بحالی کے لیے تعاون پر زور دیا۔

مزید برآں، صدر مملکت آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔