پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس پانچویں روز بھی معطل ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل سروس بند ہے جبکہ کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر کی سروس بھی معطل ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہے، انٹرنیٹ سروس بلوچستان میں گزشتہ پانچ روز سے معطل رکھی گئی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
واضع رہے انٹرنیٹ اور ٹرین سروس سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر معطل کی گئی ہے۔