پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنیوالے دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں لکھا حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے، بھارت اور طالبان گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سکیورٹی گارڈز نے دہشت گرد کو چیلنج کیا جس پر اس نے فائرنگ کی اور خودکش حملہ کردیا، انشا اللہ ریاست اس ظلم کا جواب پوری قوت سے دے گی۔