عطا تارڑ کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار، بیرسٹر گوہر نے معافی کا مطالبہ کر دیا

عطا تارڑ کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار، بیرسٹر گوہر نے معافی کا مطالبہ کر دیا

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، سوگ منا رہے ہیں، اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا بیان قوم کے اتفاق اور یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، اس وقت یک زبان ہو کر دہشت گردی کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں جو دہشت گردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔