پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اور نگزیب نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر توجہ نہیں دی،عوام نے انتشار اور فساد کی کال مسترد کردی۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی کوششوں سے نوجوان اپنی ثقافت کے ساتھ جڑے ہیں، مریم نواز نے بسنت فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوشش کی، کراچی اور دیگر شہروں سے لوگ لاہور آئے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں کی معاونت سے بسنت کا انتظام کیا، مریم نواز نے مشکل فیصلے پر عملدرآمد کرایا، 14 لاکھ موٹر بائیکس پر سیفٹی راڈز لگائے گئے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بسنت کے دوران عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کی گئیں، 20 لاکھ افراد نے بسنت کے دوران مفت سفر کیا۔