پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ 8 فروری کو ہماری ہڑتال کی کال کامیاب رہی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کل کا احتجاج کامیاب تھا، جنہوں نے کاروبار بند کرنا تھا انہوں نے بند کیا، آپ پتہ نہیں کس مارکیٹ میں گئے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جس طرح چپ کرکے ووٹ ڈالا تھا کل احتجاج بھی چپ کرکے کیا، پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا، پہلے یہ کہتے تھے گھر بیٹھو اب کہتے ہیں باہر نکلو۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا اپنی فیملی کے ہمراہ بسنت پر گیا تھا، ہم نے کب کہا تھا کہ بسنت میں نہیں جانا، لاہوریوں کو بسنت سے کون روک سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کا بچہ بچہ بسنت میں تھا، میں نے بھی گھر کی چھت پر 804 والی پتنگ اڑائی، بسنت پر لاہور پورا 804 والی پتنگوں سے بھر گیا تھا۔