اپوزیشن رہنماؤں کا آج ملک بھر میں یومِ سیاہ اور یومِ سوگ منانے کا اعلان

اپوزیشن رہنماؤں کا آج ملک بھر میں یومِ سیاہ اور یومِ سوگ منانے کا اعلان

اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، ظلم کیخلاف ہم سب نے متحد ہونا ہے، ہم کسی کو پاکستان ڈبونے نہیں دیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جب تک عوام کے نمائندے اوپر نہیں آتے ظلم ختم نہیں ہوگا، آج یوم سیاہ اور یوم سوگ بھی منائیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 8 فروری کو ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، پورے پاکستان سے اپیل ہے کہ شٹر ڈاؤن کریں اور پرامن طریقے سے باہر نکلیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سب بھائی بھائی ہوں، آج یوم سیاہ اور یوم سوگ بھی ہوگا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وطن عزیز میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس میں کوئی سانحہ نہ ہو، بلوچستان میں دہشت گردی میں سیکڑوں لوگ شہید ہوئے۔