پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ خاندانوں والوں کے حوالے کر دی گئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیر اعظم کو خط لکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خط کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 6, 2026
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تفصیلی رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ خاندان والوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔