پی ٹی آئی میں ہر کوئی بانی کے بعد خود کو لیڈر کہتا ہے: جنید اکبر

پی ٹی آئی میں ہر کوئی بانی کے بعد خود کو لیڈر کہتا ہے: جنید اکبر

جنید اکبر طیش میں آتے ہوئے بولے محمود اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگے گا، ہماری پارٹی کا اپنا کلچر ہے، ایک سوال پر بولے جس نے بسنت منائی اس سے پتہ کرلیں ہم تو سارا دن احتجاج میں تھے۔

جنید اکبر نے آڈیو لیک کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا میں نے یہ کب کہا استعفیٰ دے رہا ہوں، یہ کہا اگر مجھے بولنے کا وقت نہیں دیا جائے گا تو سپیکر سے کہہ کر الگ سیٹ الاٹ کراؤں گا۔