ضلع خیبر میں دہشتگردی سے متاثرہ تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے تاریخی اقدام

ضلع خیبر میں دہشتگردی سے متاثرہ تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے تاریخی اقدام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چین کی مالی اور تکنیکی معاونت سے 50 اسکولوں کی تعمیر نو اور ری ہیبلیٹیشن مکمل ہونے پر افتتاح کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ 3 ارب 21 کروڑ روپے کی لاگت سے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا جبکہ [بحال کیے گئے سکول فعال ہو چکے، ہزاروں طلبہ جدید تعلیمی سہولیات سے مستفید ہوں گے، منصوبے کے تحت 35 پرائمری، 7 مڈل، 7 ہائی اور ایک سینئر ہائی اسکول تعمیر نو کے بعد فعال کیے گئے ہیں۔

سکولوں کی تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد تمام اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیے گئے، سکولوں میں شمسی توانائی، صاف پانی، ٹھنڈک اور صفائی کی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تعلیمی اداروں کی بحالی سے بارہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ منصوبہ محض عمارتوں کی تعمیر نہیں بلکہ آنے والی نسلوں میں سرمایہ کاری ہے، دہشتگردوں نے سکول گرائے جبکہ صوبائی حکومت نے مستقبل تعمیر کیا، تعلیم کے ذریعے انتہاپسندی کا جواب دیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت ہزاروں بچوں کو محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔