تربت میں ایف سی کے زیر اہتمام سیمینار، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے آگاہی

تربت میں ایف سی کے زیر اہتمام سیمینار، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے آگاہی

 کیچ سیمینار میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، سول و سکیورٹی حکام، اساتذہ، ڈاکٹرز، میڈیا نمائندگان اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کاروبار اور روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان ہنر سیکھیں اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں۔

شرکا کو روایتی اور ڈیجیٹل شعبوں میں دستیاب مواقعوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ کامیاب مقامی کاروباری شخصیات کی جدوجہد اور کامیابیوں کو نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا مثال کے طور پر پیش کیا گیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے اپنے خطاب میں تعلیم، فنی مہارت، محنت اور مستقل مزاجی کو کامیابی کی کنجی قرار دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اختتامی سیشن میں سوال و جواب کے دوران نوجوانوں کی پُراعتماد شرکت کو سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایسے سیمینارز آئندہ بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ جنوبی بلوچستان کے نوجوانوں کو عملی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔