وزیراعلیٰ مریم نواز مری پہنچ گئیں، راستے میں ڈھابے پر خود چائے بنا کر پی، بل ادا کیا

وزیراعلیٰ مریم نواز مری پہنچ گئیں، راستے میں ڈھابے پر خود چائے بنا کر پی، بل ادا کیا

مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پہلے سے ہی کشمیر پوائنٹ مری میں قیام پذیر ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے سکواڈ کے ساتھ اسلام آباد مری ایکسپریس وے کے ذریعے مری پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: مستحق افراد کے لیے فلاحی پروگرام ’’مریم کو بتائیں‘‘ کا آغاز

مری میں نئے اور جاری منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری جاتے ہوئے سڑک کنارے ڈھابے پر رکیں، مریم نواز نے ڈھابے پر خود چائے بنائی۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے کھانا اور چائے بنانا سب آتا ہے اور آنا بھی چاہیے، مریم نواز نے شکر والی چائے پی، بل ادا کیا اور عملے کو ٹپ بھی دی۔