پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سپر ہائی وے پر متعدد گاڑیوں آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ سپر ہائی وے ایم 9 پر پیش آیا جہاں ڈمپر اور وین میں تصادم کے بعد متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔