پاکستان
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
ڈاکٹر کے مطابق متاثرہ لڑکی کی شناخت22سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے جس کے فائنل ایئر کے پیپر ہو رہے تھے، طالبہ دماغ میں چوٹ لگنے کے باعث جانبر نہ ہو سکی۔
ابتدائی معلومات میں بتایا گیا کہ طالبہ چھ ماہ سے کافی زیادہ ڈپریشن کا شکار رہتی تھی، اُس کا فائنل ایئر کا دوسرا پیپر جمعہ کے روز 19فروری کو ہونا ہے، ایک پیپر ہو چکا ہے اور دوسرے پیپر کی تیاری کر رہی تھی۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ فریحہ کشمیر کی رہائشی تھی اِس سے قبل والد کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر تھی، والد کی ریٹائرمنٹ اور کشمیر منتقلی پر ڈپریشن میں چلی گئی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ آج 7بج کر 55منٹ پر ون فائیو کی کال ہوئی کہ لڑکی نے ہوسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی جیسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی جب کہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔