بانی پی ٹی آئی کیساتھ 3 سے 4 بار ڈیل ہوئی مگر میچور نہیں ہوئی: جاوید لطیف

بانی پی ٹی آئی کیساتھ 3 سے 4 بار ڈیل ہوئی مگر میچور نہیں ہوئی: جاوید لطیف

ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈیل کبھی عالمی قوتوں، کبھی اندرونی دباؤ پر ہوئی، سابق کرکٹرز بھی خطوط لکھ رہے ہیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں بانی کی سہولت کاری ہورہی ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ سہیل آفریدی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر رہے ہیں، مسلح جتھے بنانے سے جماعت اور ریاست کو بھی نقصان ہوتا ہے۔

شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی بولے بانی تحریک انصاف ڈیل کرنا چاہیں تو دو منٹ کی بات ہے، وہ ڈیل نہیں کریں گے، ہر پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان کی آپس میں کیا بات ہوئی علم نہیں، علی امین گنڈا پور کو اس بات کو پہلے اٹھانا چاہئے تھا۔