پکتیا میں مزید 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

پکتیا میں مزید 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لگا دیا، قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل ، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل میں ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے مؤثر کاروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔