پاکستان
خلاصہ
- سکردو: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گلگت اور سکردو میں آئندہ تین روز کے لئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف علاقوں میں گشت جاری رکھیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں سے گریز کریں۔