بلوچستان حکومت کا صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

بلوچستان حکومت کا صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش و استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، اس کے علاوہ کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے پر بھی پابندی ہو گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی جبکہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک یا مفلر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ ایک ماہ تک مؤثر رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔