ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے 116 پروازیں منسوخ

ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے 116 پروازیں منسوخ

منسوخ ہونے والی پروازیں متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر سمیت دیگر ممالک کیلئے تھیں۔

کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، قطر، کویت اور بحرین کی 32 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 28، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 20 اور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 16 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسی طرح ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 10، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 4 جبکہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

متاثرہ ایئرلائنز میں ایمریٹس، اتحاد ایئر عربیہ ،پی آئی اے، ایئر بلو، فلائی دبئی، قطر ایئر ویز اور فلائی جناح شامل ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث پروازیں منسوخ کی گئیں، حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کر لیں۔

ایسوسی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث 7 ایئرپورٹس پر 9 ہزار 500 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔