اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں امریکی ویزا سروس عارضی طور پر معطل

اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں امریکی ویزا سروس عارضی طور پر معطل

امریکی سفارتی حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

اس دوران طے شدہ تمام ویزا انٹرویوز اور دیگر متعلقہ اپائنٹمنٹس منسوخ رہیں گی۔

سفارتخانے کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات اور نئی تاریخوں کیلئے سرکاری ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعے جاری کردہ ہدایات پر نظر رکھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد ویزا سروسز کی بحالی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں تعینات مختلف سفارتی مشنز نے اپنے معمولات کارمیں عارضی تبدیلیاں کی ہیں۔