پاکستان
خلاصہ
- لاہور، اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرول بحران کی خبروں کو مسترد کردیا۔
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ پٹرول کی قلت کی اصل وجہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی محدود سپلائی ہے۔ پیٹرول بحران کی خبروں کومسترد کرتے ہیں۔
پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بروقت اور وافر سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کرے۔
ادھر پٹرول کی قلت کی خبروں کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے کہاکہ تمام پٹرول پمپس پر بڑی مقدار میں پیٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے، چند پمپس پر زیادہ رش ہونے سے پٹرول کی قلت رپورٹ ہوئی ہے، ان تمام پمپس پر ری فیلنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
انتظامیہ نے کہا کسی پمپ پر پیٹرول دینے سے انکار کیاجائےتو لازمی آگاہ کریں، شہری پٹرول پمپس کےخلاف بذریعہ سوشل میڈیا پر بھی آگاہ کرسکتے ہیں۔