مسلمان ممالک کا آپس میں دست و گریباں ہونا دکھ کی بات ہے: خواجہ آصف

مسلمان ممالک کا آپس میں دست و گریباں ہونا دکھ کی بات ہے: خواجہ آصف

شہرِ اقبال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم قیمتیں پوری دنیا پر اثرانداز ہو رہی ہیں، پاکستان اکیلا نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ جارحیت ہورہی ہے، آبنائے ہرمز میں ٹریفک نارمل نہیں، ٹریفک کی وجہ سے سامان پہنچنے میں تاخیر ہو تو مہنگائی خودبخود ہوجاتی ہے، دعا کریں یہ عارضی فیز ہو اور اس جنگ کا کوئی حل نکل آئے۔

وزیرِدفاع کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر ملک ہے، اللہ اس کی حفاظت فرمائے، دیگر اسلامی ممالک بھی ہمارے بھائی ہیں، دکھ کی بات ہے کہ مسلمان آپس میں دست و گریباں ہیں جس سے نقصان ہی نقصان ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سارے بحران کے پیچھے صیہونی سازشیں اور طاقتیں ہیں۔