دنیا
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں ایران کے سفیر سید علی موسوی نے برطانوی حکومت کو ایران پر حملوں میں شامل ہونے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ ہم ہر حال میں اپنا دفاع کریں گے۔
سنڈے وِد لورا کونزبرگ نامی پروگرام کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سید علی موسوی سے پوچھا گیا کہ اگر برطانوی طیارے ایرانی میزائلوں یا ڈرونز کو مار گرائیں تو کیا انہیں جائز ہدف سمجھا جائے گا؟۔
اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور ’ہم توقع کرتے ہیں کہ دوسرے لوگ، جن میں برطانوی حکومت بھی شامل ہے، اپنی سرگرمیوں میں بہت نرمی اور بہت احتیاط سے کام لے گی۔‘
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ’اچھی بات‘ یہ ہے کہ برطانیہ اس ’جارحیت‘ میں شامل نہیں، میرے خیال میں برطانوی حکومت نے عراق پر حملے سے سبق سیکھا ہے اور وہ اس جارحیت کی غیر قانونی حیثیت کو جانتے ہیں۔