پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
گفتگو کے دوران علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ڈاکٹر خلیل الرحمان نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔