پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ٹل سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی موثر کارروائی کے دوران افغان طالبان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے طاقتور اور فیصلہ کن جواب دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ژوب سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی ایک پوسٹ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے عناصر وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔