آپریشن ”غضبُ للحق“ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا: سکیورٹی ذرائع

آپریشن ”غضبُ للحق“ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا: سکیورٹی ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ان عناصر کے خلاف بھی جاری ہے جو افغان طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں سہولت کاری اور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

سکیورٹی حکام کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن میں عارضی وقفہ کیا گیا تھا جو 23 اور 24 مارچ 2026 کی درمیانی شب ختم ہو گیا ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس کے تمام اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں ہو جاتے۔

مزید یہ کہ افغان طالبان حکومت کو دہشتگرد پراکسیوں کی حمایت ترک کر کے افغان عوام اور پاکستان کے مفادات کو ترجیح دینے کے لئے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔