نادرا کا اہم اقدام، والدین اب گھر بیٹھے ’ب فارم‘ بنوا سکیں گے

نادرا کا اہم اقدام، والدین اب گھر بیٹھے ’ب فارم‘ بنوا سکیں گے

نادرا ضوابط کے مطابق پیدائش سے تین سال کی عمر کے بچے کے لئے تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمر جیسے ہی تین سال سے بڑھتی ہے تو ب فارم بنانے کیلئے تصویر کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

دس سال سے اٹھارہ سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ب فارم کیلئے تصویر، فنگر پرنٹس اور آئرس یعنی نادرا کے آئی بائیو میٹرک تصدیقی نظام سے تصدیق کرانا لازم ہے۔

نادرا کے نئے اقدام کے بعد والدین کے مطابق تعلیمی ادارے امتحانات کیلئے ب فارم طلب کرتے ہیں، والدین نادرا سنٹر وزٹ کرنے کیساتھ ساتھ موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے گھربیٹھے بھی ب فارم بنوا سکتے ہیں۔