پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی سالانہ گرانٹ 40 ملین روپے کرنے کی منظوری

پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی سالانہ گرانٹ 40 ملین روپے کرنے کی منظوری

اجلاس میں پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی سالانہ آپریشنل گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 40 ملین روپے کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئندہ بجٹ میں ہائی ویز اتھارٹی کے منصوبوں کیلئے زیادہ فنڈز اور بڑے منصوبے شامل کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ خیبرپختونخوا انٹرنشپ پروگرام میں نشستیں 20 فیصد بڑھا کر 5 ہزار سے 6 ہزار کر دی گئیں۔

سہیل آفریدی نے ہائی ویز اتھارٹی کو رائٹ آف وے چارجز وصول نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایز آف ڈوئنگ بزنس کے فروغ پر زور دیا علاوہ ازیں اتھارٹی کے سروس ریگولیشنز 2019 میں مجوزہ ترامیم اور ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ بینیفٹس و ڈیتھ کمپنسیشن کی منظوری بھی دی۔

سہیل آفریدی نے گل آباد تا سربالا روڈ ضلع دیر لوئر کی پراونشلائزیشن کیلئے باضابطہ فزیبلٹی اسٹڈی کرانے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے صحت کارڈ کے تحت وفات کی صورت ورثاء کیلئے مالی معاونت پیکج بہتر بنانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق عوامی فلاح و خوشحالی کے لیے پرعزم، وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنائیں گے۔