قلات میں ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ، 4 افراد شدید زخمی

قلات میں ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ، 4 افراد شدید زخمی

گرنیڈ دھماکے کے نتیجے میں 4 راہگیر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، فرار ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔