ججز منتقلی، عدلیہ پر انتظامی کنٹرول کا اظہار، مخالفت کرتے ہیں: بیرسٹرگوہر

ججز منتقلی، عدلیہ پر انتظامی کنٹرول کا اظہار، مخالفت کرتے ہیں: بیرسٹرگوہر

ایک بیان میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی دیگر کورٹس منتقلی پر غور کرے گا، یہ ایک غیرمعمولی اقدام ہے۔ 50 سال میں کسی ہائیکورٹ جج کو اس کی رضامندی کے بغیر دوسری ہائیکورٹ منتقل نہیں کیا گیا۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ اقدام من مانا،غیرمنصفانہ اورسزا دینے کی عکاسی کرتا ہے، یہ عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے، ہم اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پہلے سے تقسیم شدہ عدلیہ میں ججز کو آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دینے دیا جائے۔