وزیراعظم کی نئے عراقی ہم منصب کو مبارکباد، تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

وزیراعظم کی نئے عراقی ہم منصب کو مبارکباد، تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنے بھائی علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔

انہوں نے عراق کے نئے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔