وزیراعظم کی صدر ن لیگ نوازشریف سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی صدر ن لیگ نوازشریف سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ن لیگ نوازشریف کو مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی قیام امن کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا، ملکی صورت حال کے متعلق بھی تفصیلی بتایا۔

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کے لیے حکومت کے اقدامات پر بھی میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔

ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔